لاہور: (روزنامہ دنیا) ہماری روزمرہ زندگی میں استعمال ہونیوالی کوئی بھی چیز بے کار نہیں ہوتی۔
ہماری روزمرہ زندگی میں استعمال ہونیوالی کوئی بھی چیز بے کار نہیں ہوتی۔ استعمال کے بعد ہمیں یوں لگتا ہے کہ وہ اب ہمارے کام کی نہیں رہی لیکن بعض لوگوں کیلئے یہیں سے کام شروع ہوتا ہے ۔پرانی، ٹوٹی پھوٹی اور بے کار اشیا کو خوبصورت بنا کر پھر سے قابل استعمال لانے کا خیال نیا نہیں ہے ۔ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں جدت آتی جارہی ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی نے اس کام میں بھی مزید دلکشی پیدا کردی ہے۔
ایسا ہی فن 2 فنکار بھائیوں کے پاس بھی ہے جو پرانے سکیٹ بورڈز سے خوبصورت اشیا بناتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایڈریان اور مارٹن کینیڈا سے تعلق رکھنے والے دو بھائی ہیں۔ یہ لکڑیوں سے مختلف اشیا بنانے کا کام کرتے تھے تاہم کچھ عرصہ قبل انہوں نے سکیٹ بورڈ سے کچھ اشیا بنائیں۔وہ اشیا اتنی خوبصورت اور دیدہ زیب تھیں کہ اس کے بعد انہوں نے سکیٹ بورڈز کو ہی اپنا مستقل میٹریل چن لیا، ان کی بنائی گئی چیزوں میں معمولی سجاوٹ کی اشیا سے لے کر فرنیچر تک شامل ہیں ۔سکیٹ بورڈز سے بنائی جانیوالی یہ اشیا نہایت رنگین اور خوبصورت ہیں جنہیں بہت پسند کیا جاتا ہے ۔