لاہور: (دنیا نیوز) نسلی امتیاز کے مخالف، انسانی حقوق کے علمبردار نیلسن منڈیلا کے سوویں یوم پیدائش پر ان کے چاہنے والوں کی طرف انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا انوکھا طریقہ اپنایا گیا،ان کے مدآحوں نے کھانے پینے کی اشیا کے خالی ڈبوں سے انکا پورٹریٹ بنا ڈالا۔
جنوبی افریقہ کےسابق صدر نیلسن منڈیلا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کیپ ٹاؤن باسیوں نے کچھ الگ کرنے کا سوچا، انہوں نے انتیس ہزار کھانے پینے کی اشیا کے ڈبے لوگوں میں تقسیم کئے اور پھر اسکولوں کے بچوں اور شہریوں نے ان سے ہر دلعزیز رہنما کی تصویر بنائی۔