جکارتہ: (روزنامہ دنیا) کارٹون کردار ڈوریمون کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح پائے جاتے ہیں خصوصاً بچے اس کارٹون شو کو بڑے ذوق و شوق سے دیکھتے ہیں۔
انڈونیشیا کی ایک شادی شدہ خاتون نے اس کارٹون کردار سے اپنی پسندیدگی کی شدت ظاہر کرتے ہوئے پورے گھر کو ہی ڈوریمون کردار میں تبدیل کر دیا ہے۔ ریگھنا کارور نے اپنے شوہر کی مدد سے پورے گھر کو اسی کارٹون کی تھیم پر سجا لیا ہے۔
بیڈروم میں ڈوریمون کی بڑی بڑی تصاویر، دیواروں پر نیلے رنگ کا پینٹ، کارٹون پرنٹ والی چادریں، شو کے مختلف سین فرنیچر اور کپڑوں پر نمایاں جبکہ کچن میں برتن بھی ڈوریمون کی تصویروں والے ہیں۔
ریگھنا کارور اپنے گھر کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں جنہیں خوب پسندیدگی مل رہی ہے۔