بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں ایک عاشق اپنی خوبصورت دوست پر کروڑوں ڈالر لٹانے کے بعد جیل پہنچ گیا۔ کامیاب بزنس مین کا کروڑ پتی بیٹا زینگ زیائون ایسی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوگیا جو اپنے حسن کے بل بوتے پر اسے بیوقوف بناتی رہی اور لڑکے نے اسے خوش کر نے کیلئے 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خرچ ڈالے۔
29 سالہ زینگنے لڑکی کی محبت میں سب کچھ لٹاتے ہوئے اپنے والدین کی دولت خرچ کر ڈالی لیکن حسینہ کی فرمائشیں کم نہ ہوئیں جس پر اس نے اپنے باپ کی کاروباری ساکھ کو استعمال کرتے ہوئے ادھار پیسے پکڑنا شروع کر دئیے۔
زینگ نے اڑھائی کروڑ ڈالر کے قریب قرض لیکر لڑکی کو مہنگی اشیا، لگژری ہوٹلوں میں طعام و قیام اور بیرون ممالک کی سیر کرائی اور جب قرض چکانے کا وقت آیا تو وہ کنگال ہوچکا تھا، قرض داروں کی شکایت پر پولیس نے اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔