لاہور: (روزنامہ دنیا) سونے کے زیورات تو تمام خواتین کوخوب پسند ہوتے ہیں اور ان کو پہن کر وہ اپنی شخصیت میں چار چاند لگا لیتی ہیں لیکن اب دیکھنا ہے کہ دنیا کے مہنگے ترین یہ جوتے کون خرید سکتا ہے۔
بیلجئیم کی ایک کمپنی نے دنیا کے مہنگے ترین جوتے پیش کئے ہیں جن کی تیاری میں تقریباً چالیس ہزار ہیرے اور پانچ کلو سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔ تیس ہزار گھنٹے کے طویل دورانیے میں تیار کئے گئے ان دلکش جوتوں کی قیمت 3,2 ملین پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔