لاہور: (روزنامہ دنیا) بچے چاہے کسی بھی ملک کے ہوں، ہوتے شرارتی ہی ہیں اور ان کو قابو کرنے کا فن ماؤں سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔
اب اس چینی ماں کو ہی دیکھ لیجئے جس نے شرارتی منے کو قابو کرنے کے لئے ایسا انوکھا طریقہ اپنایا کہ کیاکہنے ۔ اب ممی اوپر اپنی سہیلیوں کے ساتھ اطمینان سے کھیل رہی ہیں اور منے میاں نیچے بیٹھے آزاد ہونے کی کوشش میں مصروف ہیں ،بچے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ اورشیئرکرچکے ہیں۔