سان ڈیگو چڑیا گھر میں پیدا ہونیوالے پانڈا کی چھٹی سالگرہ

Last Updated On 31 July,2018 11:43 am

سان ڈیگو (دنیا نیوز ) امریکا کے سان ڈیگو چڑیا گھر میں پیدا ہونے والا پانڈا چھ برس کا ہو گیا، خصوصی طور پر بنائے کیک سے تواضع کی گئی۔

ژیاؤ لی وو انتیس جولائی دو ہزار بارہ کو پیدا ہوا، وہ سان ڈیگو چڑیا گھر میں پیدا ہونے والا چھٹا پانڈا ہے،

اس کی سالگرہ کے موقع پر اسے خصوصی طور پر تیار کیا کپ کیک پیش کیا جسے اس نے مزے لے کر کھایا۔ پانڈا شرارتیں بھی کرتا رہا اور لوگ اس کی ویڈیو بناتے رہے۔