لاہور(نیٹ نیوز) یوں تو خواتین کو صنف نازک قرار دیا جاتا ہے لیکن آج کل خواتین زندگی کے میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یوکرائن میں ایسا ہی ایک انوکھا کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے 57خواتین نے بیک وقت سکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ پیش کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
امریکہ ، جرمنی، برازیل، فن لینڈ، نیوزی لینڈ ، چیک ریپبلک، میکسیکو ، سویڈن ، روس، فرانس، رومانیہ، پیراگوئے ، جاپان اور ہالینڈ سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی ان خواتین نے جہاز سے ہزاروں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگاتے ہوئے یہ عالمی کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
ماہر سکائی ڈائیورز پر مشتمل خواتین کی اس جانباز ٹیم نے رنگین جمپنگ سوٹ پہن کر فضا میں چھلانگ لگائی تو سینکڑوں میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑان بھرتے ہوئے اپنی ساتھیوں کے ہاتھ تھام کر سنو فلیک کی ترتیب تشکیل دے۔
ڈالی بعد ازاں تمام خواتین ایک دوسرے کے ہاتھ چھوڑ کر فضا میں جدا ہوئیں اور اپنے پیرا شوٹ کھول کر بحفاظت زمین پر اُتر گئیں ۔