صلح جو بھینسے کا سرعام چیلنج کے باوجود لڑائی سے انکار

Last Updated On 03 August,2018 03:14 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا کی ریاست وائیومنگ میں ایک شخص نے دیو قامت بھینسے کو مقابلے کیلئے چیلنج کر دیا، خوش قسمتی سے ایک ہزار کلو گرام سے زائد وزنی جانور کی طبیعت جھگڑا کرنے کو مائل نہ تھی جس پر چیلنج دینے والے کی بچت ہو گئی۔

وائیومنگ کے پہاڑی علاقے میں بنے ییلو سٹون نیشنل پارک میں ایک بھینسا گھومتا گھامتا سڑک پر آ نکلا اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالا۔ ایک شخص کو نہ جانے کیا سوجھی گاڑی سے نکل کر اسے مقابلے کا چیلنج کر دیا، بھینسا پلٹا اور کچھ دور جا کر رک گیا، اس شخص نے دوبارہ اسے چھیڑا اور ایک ہزار کلوگرام سے زیادہ وزنی بھینس پھر پلٹا لیکن پھر رک گیا۔ ویڈیو دوسری کار سوار خاتون نے موبائل فون سے بنائی اور انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دی جو وائرل ہو گئی۔