بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چینی شخص نے صرف چند سو روپے بچانے کی خاطر اپنی کار دھونے کیلئے دریا میں ڈال دی لیکن رقم بچانے کا عمل اسے بہت مہنگا پڑ گیا۔
رپورٹ کے مطابق چینی شخص نے کار دھلوانے پر خرچ ہونیوالے صرف تین ڈالر تقریبا 350 روپے بچانے کیلئے اپنی قیمتی لینڈ روور کو صوبے سچوان میں واقع ایک دریا میں اتارا اور خود گاڑی سے اتر کر ٹہلنے چلا گیا تاہم کچھ دیر بعد دریا کے قریب واقع ڈیم کے دروازے کھول دیئے گئے اور دریا کا تیز بہاؤ گاڑی کو بہا کر لے جانے لگا۔ تھوڑی دیر بعد وہ شخص واپس لوٹا اور دیوانگی کے عالم میں اپنی مہنگی کار کو ڈوبتے دیکھنے لگا۔
Land Rover submerged in water after man attempts to wash it in river pic.twitter.com/7qBqN7IFFX
— CGTN (@CGTNOfficial) July 29, 2018
اس منظر کو دیکھتے ہوئے قریب موجود افراد نے نزدیکی فائر سٹیشن کے اہلکاروں کو بلوایا ، اس دوران کار دھیرے دھیرے آگے بڑھ رہی تھی۔ جب اہلکار اس شخص کے پاس پہنچے تو اس نے اعتراف کیا کہ وہ وقت اور رقم بچانے کیلئے اپنی کار کو سٹیشن کے بجائے دریا میں لے آیا لیکن اسے معلوم نہ تھا کہ دریا میں پانی کا بہاؤ بڑھ جائیگا۔ فائر فائٹر ز نے کئی گھنٹے کی مشقت کے بعد گاڑی پانی سے نکال کر اس شخص کے حوالے کر دی۔