کراچی کی مارکیٹ میں ''گبر سنگھ'' کی انٹری کے چرچے

Last Updated On 02 August,2018 01:39 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کی مقامی مارکیٹ میں شہرہ آفاق فلم ’شعلے ‘ کے مشہور کردار ’گبرسنگھ‘ کی انٹری سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔ میگا سٹار امیتابھ بچن، دھرمیندر، ہیما مالنی، جیا بچن، سنجیو کمار اور امجد خان کی فلم شعلے 1975 میں ریلیز کی گئی تھی جس کے ہدایت کار رمیش سپی تھے ۔

 

فلم کے کئی کردار اور ڈائیلاگ مشہور ہوئے جن میں سرفہرست امجد خان کا   گبر سنگھ   کا کردار ہے جو آج تک امر ہے ۔ امجد خان بھی اس کردار سے اس قدر مشہور ہوئے کہ لوگ انہیں آج بھی   گبر سنگھ   کے نام سے جانتے ہیں لیکن اب ان سے مشابہت رکھنے والا ایک شخص سوشل میڈیا پر مقبول ہورہا ہے۔

کراچی کی حیدری مارکیٹ میں اہل خانہ کے ساتھ خریداری کرنے والے شخص کی تصاویر سامنے آئی ہیں جو بالکل فلم شعلے کے کردار گبرسنگھ سے مشابہت رکھتا ہے۔ سوشل میڈیا پر گبرسنگھ سے مشابہت رکھنے والے اس شخص کی تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔