کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے، عام انتخابات کے باعث 15 دن کی چھٹیوں کا اضافہ کیا گیا تھا۔
کراچی میں ڈھائی ماہ کی چھٹیوں کے بعد سکول کھل گئے۔ اسی روز کی تعطیلات کے بعد صبح سویرے بستر چھوڑنا مشکل ہو گیا لیکن کچھ بچے خوشی خوشی سکول پہنچے۔ اتنے دن بعد دوستوں کے ساتھ مل کر کیا کیا کرنا ہے سب بتا دیا۔ صرف بچے ہی نہیں والدین کو بھی صبح سویرے اٹھنے میں دقت ہوئی۔
گرمی کی شدید لہر کے باعث سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز 14 مئی سے ہوا تھا،عام انتخابات کے باعث مزید 15 دن کی چھٹیوں کا اضافہ کیا گیا، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پولنگ سٹیشنز بنائے گئے تھے۔