بیجنگ (دنیا نیوز ) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بجلی سے چلنے والا سکوٹر چارجنگ کے دوران پھٹ گیا، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔
گھر کے کمرے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے تمام منظر کو قید کر لیا، چارجنگ کے دوران سکوٹر کی بیٹری سے دھواں نکلنے لگا، کمرے میں بیٹھے شخص نے چارجر اتارنے کی کوشش کی لیکن دھواں بڑھنے پر بچے کو گود میں اٹھا کر نکل گیا۔
کچھ دیر بعد بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی اور سکوٹر کو آگ لگ گئی، دھواں پورے گھر میں پھیل گیا اور تمام لوگوں کو باہر جانا پڑا، خوش قسمتی سے تمام گھر والے محفوظ رہے اور آگ بھی نہیں پھیلی۔