چین میں شدید گرمی سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے لگے

Last Updated On 01 August,2018 09:28 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) آج کل دنیا بھر میں موسم نے ایسی کروٹ لی کہ کہیں سیلاب آرہے ہیں تو کہیں شدید بارشیں ہو رہی ہیں تاہم کہیں گرمی کی شدت اتنی ہے کہ شیشے کی کھڑکیاں ٹوٹ رہی ہیں۔

چین میں گرمی کی شدت سے ایک سکیورٹی دفتر کی شیشے کی کھڑکی اچانک ٹوٹ گئی جس سے سکیورٹی آفیسرز حیران رہ گئے۔ رپورٹ کے مطابق ٹوٹنے والی کھڑکی کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئر کرچکے ہیں۔