واشنگٹن (دنیا نیوز ) امریکا کے سابق صدر باراک اوباما اور ان کے نائب جو بائیڈن نے دارالحکومت واشنگٹن کی ایک بیکری میں اچانک پہنچ کر سب کو حیران کر دیا۔
ڈاگ ٹیگ بیکری جو سابق فوجیوں کی حمایت کرتی ہے، نے اپنی ویب سائٹ پر سابق صدور کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔ انہوں نے اپنی پسندیدہ آئٹمز کا آرڈر دیا۔
بیکری میں موجود لوگ ان کی ویڈیو بناتے رہے، اس موقع پر سابق صدر اوباما نے مختصر کی سی تقریر کی جس میں انہوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران معذور ہو جانے والے فوجیوں کی خدمات کو سراہا اور انہیں سہولتیں دینے اور با اختیار بنانے کی بات کی۔