مانچسٹرمیں سالانہ کامک کنونشن کاآغاز

Last Updated On 31 July,2018 01:19 pm

لاہور(نیٹ نیوز) برطانوی شہر مانچسٹر میں سالانہ کامک کنونشن کا آغاز ہوگیا ہے جس میں شرکت کر نے والے افراد نے فلمی کر داروں کے عجیب و غریب روپ دھا ر لئے ہیں۔

جادوئی اور سائنسی فلموں کے مو ضو ع پر ہونے والے اس کامک کنو نشن میں آنے والے افراد سپر ہیروز، خلا ئی مخلوق اورسائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہانیوں کے کرداروں جیسے ملبوسات میں نظر آ رہے ہیں۔

یہا ں کوئی خون آشام بلا کے روپ میں ہے تو کو ئی سپرمین کی ٹی شرٹ پہن کر خو د کو سپرمین ہی سمجھ رہا ہے، کسی نے سائنس فکشن فلموں کے عجیب و غریب لبا س پہن رکھے ہیں تو ہیری پورٹر کے مداح بھی یہاں دکھائی دئیے۔