لاہور: (دنیا نیوز) امریکا کی ریاست لوئزیانا کے شہر نیو اورلینز میں سمندری حیات کے عجائب گھر میں سمندر سے نکلے کچرے سے آرٹ کے نمونے تخلیق کر دیئے گئے۔
نیو اور لینز ایکویریم اینڈ زو میں شارک، جیلی فش اور دوسرے سمندری جانوروں کے مجسمے نمائش کے لئے رکھ دیئے گئے ہیں۔ یہ مجسمے سمندر سے نکلے کچرے، جن میں پلاسٹک کی بوتلیں اور دوسری اشیا شامل ہیں، سے بنائے گئے ہیں۔
واشڈ اشور،آرٹ ٹو سیو دی سی کے نام سے آرٹ کا خیال انیجلا ہیزلٹائن پوزی کو آیا۔ پوزی نے دو ہزار دس میں ساحلوں کو صاف کرنے کے لئے مہم چلائی اور کچرے سے آرٹ کے نمونے بنا دیئے۔