بولیویا میں دلچسپ گوکارٹ ریس کا انعقاد

Last Updated On 03 August,2018 11:48 am

لاپاز (دنیا نیوز ) بولیویا کے دارالحکومت لاپاز میں دلچسپ گو کارٹ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں پرانی چیزوں سے بنی گاڑیاں سڑکوں پر دوڑتی رہیں، ریس میں سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

جنوبی امریکا کے ملک بولیویا کی سڑکوں پر موج میلہ مستی دیکھنے کو ملا، بڑے اور بچے،ایک ساتھ اکٹھے ہوئے اور ناکارہ اشیا کو جوڑ گاڑیاں بنائیں اور دارالحکومت لاپاز کی سڑکوں پر ریس کر ڈالی جسے گو کارٹ ریس کہتے ہیں۔

مختلف شکلوں اور سائز کی بنا انجن گاڑیاں بھگانے کے لئے انسانی طاقت چاہئیے، بچے ڈرائیور بنے اور بڑے ان کی قوت بنے، اس ریس میں تیز رفتاری ہی نہیں بلکہ سب سے منفرد گاڑی بھی انعام پاتی ہے۔ لاپاز میں انیس سو پچاس کے عشرے سے گو کارٹ ریس مقبول ہے۔