لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو خونخوار تیندوے کو اپنے شکار سے روکنا بیحد مشکل ہے لیکن ایک چھوٹے سے جانور نے اسی تیندوے کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔
یہ دلچسپ مناظر جنوبی افریقہ کے وائلڈ لائف پارک میں اُس وقت دیکھے گئے جب ایک بھوک سے بے حال تیندوا خارپشت کا شکار کرنا چاہتا تھا لیکن خارپشت نے بھی سیانے پن کا بھرپور مظاہرہ کیا اور اپنی پشت پر نکلے قدرتی کانٹوں کو تیندوے کے سامنا لاتا اور اپنا بچاؤ کرتا رہا اور تیندوے کو ایسا نچایا کہ تیندوے نے ہار ہی مان لی۔ یوں خارپشت کی بھوکے تیندوے سے بچاؤ کی ویڈیو وائرل ہو گئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔