گاڑی کی سیر اور جھولے، ایک ساتھ دو مزے

Last Updated On 04 August,2018 09:46 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) گاڑی سے کرتب دکھانا حادثے کا باعث بنتا ہے لیکن اگر کوئی گاڑی سواری کیساتھ ساتھ جھولے کے مزے بھی دے تو کیا ہی بات ہے۔

بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے نوجوان میلو نے ایک ایسی گاڑی بنا ڈالی جو سڑک پر ہموار چلنے کیساتھ قلابازی بھی کھاسکتی ہے۔ رول گولف نامی یہ گاڑی چار پہیوں پر مشتمل ہے اور اس میں صرف دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

گاڑی جب تیز رفتاری سے پلٹ جائے تو گھبرانے کی بات ہو گی اور نہ خطرے کی کیونکہ اس کے پہیوں سے جڑی اوپر تک جانیوالی راڈ اسے محفوظ رکھے گی یعنی گاڑی پلٹنے کی صورت میں جھولے جیسی بن جائیگی لیکن اس بات کا خاص خیال رکھنا پڑیگا کہ سیٹ بیلٹ ضرور لگی ہوئی ہو۔