لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی اکثر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے تاہم ایک جاپانی معمرشخص نے روایت بدل ڈالی۔
82 سالہ جاپانی بزرگ نے نوجوان باڈی بلڈرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جاپان سے تعلق رکھنے والے معمر شخص نہ صرف باڈی بلڈنگ کے ماہر ہیں بلکہ اس عمر میں بھی نوجوانوں کی طرح بھاری بھرکم وزن اُٹھاتے ہوئے ویٹ لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ خود کو فٹ رکھنے کیلئے روزانہ پابندی سے ورزش بھی کرتے ہیں اور کئی مقابلے اپنے نام بھی کر چکے ہیں۔