امریکی پیٹو 10 منٹ میں 19پیزا کھا گیا

Last Updated On 06 August,2018 02:14 pm

لاہور(نیٹ نیوز) کینیڈا میں پیزا کے شوقین افراد کیلئے دلچسپ عالمی مقابلے کا انعقاد ہوا جہاں ایک امریکی پیٹو نے 10منٹ میں 19 پیزا کھا کر مقابلہ جیت لیا۔ پیزا کھانے کے شوقین دنیا میں ہر جگہ ہی پائے جاتے ہیں اور ایسے ہی افراد کیلئے کینیڈا کے شہر (Vaughan) میں ایک دلچسپ عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

 

پیزا کھانے کے مقابلے میں شرکا کے سامنے 17 انچ کے پیزے رکھے گئے۔ مقابلے کے دوران تمام شرکا انتہائی پھرتی کیساتھ پیزا پر اپنا ہاتھ صاف کرکے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے دکھائی دیئے۔

سخت مقابلے کے بعد امریکہ سے تعلق رکھنے والے جیوفرے ایسپر نامی پیٹو نے 10 منٹ میں 19 چیز پیزا کھا کر نہ صرف مقابلہ جیتا بلکہ 4 ہزار ڈالر انعام بھی پایا۔