سخت گرمی میں کتوں کو بھی جوتے پہنائیں: سوئس پولیس

Last Updated On 06 August,2018 01:52 pm

لاہور(نیٹ نیوز) سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ کی پولیس نے کتوں کے مالکوں سے کہا ہے کہ وہ شدید گرم موسم کے باعث اپنے کتوں کے پنجوں کو محفوظ رکھنے کیلئے انہیں جوتے پہنائیں۔

 

سرکاری براڈکاسٹر ایس آر ایف کے مطابق زیورخ میں پولیس نے ’’ہاٹ ڈاگ کمپین‘‘ شروع کی ہے اور وہ کتوں کے مالکان کو بتا رہے ہیں کہ وہ کیسے اپنے جانوروں کو اس گرم موسم میں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ان مالکان کو بتایا گیا ہے کہ اس موسم میں ان جانوروں کیلئے سڑکوں پر گھومنا تکلیف دہ ہو سکتا ہے ۔

زیورخ سٹی پولیس نے مشورہ دیا کہ اپنے کتوں کو گھر سے باہر لے جانے سے قبل اس بات کا اطمینان کر لیا جائے کہ زمین بہت زیادہ گرم تو نہیں اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے پالتو جانوروں کے مالکان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جانوروں کو گرم گاڑیوں میں چھوڑ کر نہ جائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کیلئے پینے کا پانی وافر مقدار میں موجود ہو۔