پیرس (دنیا نیوز ) فرانس کے چڑیا گھر میں پیدا ہونے والا پانڈا ایک برس کا ہو گیا، سالگرہ پر مزے مزے کے کیک سے تواضع کی گئی، یوان مینگ فرانس میں پیدا ہونے والا پہلا پانڈا ہے۔
دارالحکومت پیرس کے جنوب میں واقع بیووال چڑیا گھر میں سالگرہ منائی گئی، اسے شہد، سیب، سٹرابیریز، کینو اور بانس سے بنا خصوصی کیک کھانے کو دیا گیا لیکن وہ تو کھیل کود میں مصروف رہا اور اس کی ماں نے کیک کھایا۔
یوان مینگ کے والدین چین کی جانب سے دس برس تک فرانس کو خیر سگالی کے جذبے کے تحت دیئے گئے ہیں۔