لندن (دنیا نیوز ) آج شیروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، لندن کے چڑیا گھر میں ایشیائی نسل کے شیروں کو کھیلنے کے لئے گیند دے دیئے گئے، شیروں کا عالمی دن منانے کا مقصد اس کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔
شیروں کے تحفظ کی تنظیم بگ کیٹ ریسکیو نے منانا شروع کیا تھا، ایشیائی نسل کے شیر ترکی سے مشرقی ایشیا تک پائے جاتے ہیں۔
ان کے بے تحاشا شکار کی وجہ سے اس وقت جنگلوں میں چھ سو کے لگ بھگ شیر پائے جاتے ہیں اور ان کا شمار معدومی کے شدید خطرے سے دوچار جانوروں میں ہوتا ہے۔