چین میں کامک کون میلے کی سج دھج، اینیمیٹڈ کردار زمین پر اتر آئے

Last Updated On 05 September,2018 11:15 am

شنگھائی: (دنیا نیوز) چین کے اینیمیٹڈ کردار زمین پر اتر آئے، شنگھائی میں کامک کون، بیلی بیلی ورلڈ میلہ سجایا گیا جسے دیکھنے ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد امڈ آئے۔

 

شنگھائی میں منعقدہ کامک کون میلے میں رنگ برنگ کاسٹیوم پہنے، ہتھیار لہراتے، اینیمیٹڈ کردار سکرین سے باہر نکل آئے، ریمپ کر واک کی اور دیکھنے والوں سے داد پائی۔ چین کی کامک اور اینیمیٹڈ کرداروں کی صنعت دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے، 1990 میں اسکا آغاز ہوا اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے 2020 تک اسکا حجم 33 ارب ڈالر سے بڑھ جائے گا۔