اٹلی (دنیا نیوز ) بحیرہ روم کی تہہ میں گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے کھدائی کے دوران پانچ ہزار برس پرانے شہر ''ڈور '' کی تہذیب کے باقیات دریافت ہوگئے۔ ماہرین آثار قدیمہ مزید اشیا کی تلاش میں سمندر میں اتر گئے۔
اس شہر کا ذکر الہامی کتابوں توریت اور زبور میں ملتا ہے، یہ شہر اسرائیل کے شمالی حصے میں واقع ہے۔
سمندر میں کھدائی کے دوران جب کچھ پرانے برتن ملے تو ماہرین آثار قدیمہ نے غوطہ لگایا اور روبوٹس کی مدد سے پرانی اشیا تلاش کیں، دریافت کی گئی اشیا میں مٹی کے برتن اور ایک ڈوبے ہوئے جہاز کے حصے شامل ہیں۔