برطانیہ میں بجلی بنانے کیلئے سب سے بڑا وِنڈ فارم تیار

Last Updated On 07 September,2018 11:15 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) برطانیہ کے ساحل پر بننے والا دنیا کا سب سے بڑا وِنڈ فارم تیار ہو گیا ہے جس کاافتتاح گزشتہ روز کردیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق سمندر میں تیار کئے گئے اپنی نوعیت کے اس انوکھے ونڈ فارم کی بدولت لگ بھگ 6 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کی جا سکے گی۔ انجینئرز کی دن رات محنت کی بدولت یہ نہ صرف مقررہ وقت میں مکمل ہو گیا ہے بلکہ یہ ماحولیاتی آلودگی سے چھٹکارے کا سبب بھی بنے گا۔