بیجنگ: (دنیا نیوز) کینیا کی ایک طالبہ جو چین میں وظیفے پر تعلیم حاصل کر رہی ہے، پڑھائی کے ساتھ ساتھ چینی بچوں کو افریقی دھنیں اور ڈرم بجانا سکھا رہی ہے۔ افریقی لڑکی کا کہنا ہے اسے چین میں گھر جیسا ماحول ملا۔
کینیا کی طالبہ نجیری کماو 5 سال سے چین میں وظیفے پر تعلیم حاصل کر رہی ہے، وہ یہاں پڑھنے کے ساتھ ساتھ چینی بچوں کے ساتھ گھل مل گئی ہے اور چینی بچے بھی اس کو گھر کا فرد ہی سمجھتے ہیں۔
نجیری کماو بچوں کو افریقی خوبصورت دھنوں پر مشتمل ڈرم بجانا بھی سکھاتی ہے جس میں بچے خوشی خوشی مہارت حاصل کرنے لگے ہیں اور ڈرم پر دلفریب دھنیں بجاتے ہیں، نجیری کماو کہتی ہے اسے چین میں گھر سا ماحول میسر ہے اور بچے اتنے مانوس ہو گئے ہیں کہ اسے چھوڑنا نہیں چاہتے۔