شہریار آفریدی سے چینی سفیر کی ملاقات، تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

Last Updated On 04 September,2018 10:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے چینی سفیر یاو جنگ کی ملاقات، دو طرفہ دلچسپی سے متعلق امور زیر غور آئے جبکہ سیکیورٹی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

 

شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں سیکیورٹی کی اہمیت بڑھ گئی ہے، سی پیک گیم چینجر ہے اور علاقے میں اقتصادی خوشحالی کا باعث بنے گا، سی پیک کے منصوبوں میں دیگر ممالک کو بھی شامل ہونا چاہیے۔

خیبر پختونخوا میں کی جانے والی پولیس اصلاحات کو اسلام آباد پولیس میں بھی نافذ کیا جائے گا۔ چینی سفیر نے وزیر مملکت کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔