بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں بلند ترین عمارت پر چڑھنے کا منفرد مقابلہ آسٹریلیا کے مارک بورن نے جیت لیا، خواتین کیٹیگری میں ان ہی کی ہم وطن سوزی کامیاب رہیں۔
چین میں منفرد ریس کا انعقاد ہوا، ایتھلیٹس کو بیجنگ کی بلند ترین عمارت پر چڑھنے کا چیلنج ملا۔ 28 ممالک کے 700 ایتھلیٹس نے اس ریس میں حصہ لیا اور خوب مہارت دکھائی۔ کچھ رنرز کامیابی سے فنش پوائنٹ پر پہنچے تو کچھ راستے میں ہی تھک کر بیٹھ گئے۔ آسٹریلیا کے مارک بون نے شاندار پرفارمنس دکھا کامیابی حاصل کی، خواتین کیٹیگری میں ان ہی کی ہم وطن سوزی نے فتح سمیٹی۔