بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں تیسری سالانہ عالمی روبوٹس کانفرنس 19 اگست تک جاری رہے گی، مختلف اقسام کے روبوٹس نے صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
بیجنگ میں تیسری سالانہ عالمی روبوٹ کانفرنس، مختلف اقسام کے روبوٹس دیکھ کر شائقین ششدر رہ گئے۔ کہیں چمگادڑ نے اڑ کر تو کہیں روبوٹس نے ناچ کر شائقین کی توجہ حاصل کی۔ روبوشیف نے مشروبات پیش کر کے سب کے دل موہ لیے۔
لوگ کبھی روبوٹس کو قلم چلاتا دیکھ کر تو کہیں باسکٹ بال کھیلتے دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔ روبوٹس کے بینڈ بھی کسی سے کم نہ رہے، دل چھو لینے والی دھنیں سن کر سب مسحور ہوگئے۔
یاد رہے کہ عالمی روبوٹ کانفرنس 19 اگست تک جاری رہے گی، اس دوران ماہرین اپنے روبوٹس پیش کریں گے۔