بیجنگ: (دنیا نیوز) دوست ملک چین میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی سفیر نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر ملی نغمے اور ترانے بھی گائے گئے۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستانی سفیر نے چین کی فضا میں قومی پرچہم لہرایا اور ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر منعقدہ تقریب میں چینی حکام بھی شریک ہوئے۔ بعد ازاں قومی پرچم کے رنگوں سے مزین لباس پہنے بچوں نے ملی نغمے گا کر ماحول گرما دیا جس پر تقریب میں شریک چینی اور پاکستانی مہمانوں نے ان کو خوب سراہا۔