اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ممنون حسین اور نگران وزیراعظم ناصر الملک نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام مبارکباد کے پیغامات میں کہا ہے کہ آزادی کا دن ملکی ترقی کے لیے تجدید عہد کا دن ہے، آج کا دن ہمیں آباؤاجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان کی ترقی کیلئے تن من دھن سے کام کرنے کاعہد کرنا ہو گا۔
صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت ہے اور پاکستان کو جو چیلنجز درپیش ہیں ان کا سامنا قومی یکجہتی اور قائداعظم و علامہ اقبال کے افکار پر عمل کرکے ہی کیا جا سکتا ہے۔
نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جمہوری جدوجہد اور قربانیوں کے بعد ہم نے پاکستان قائم کیا، یوم آزادی ملکی ترقی کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، آج کا دن ہمیں آباؤاجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے تن من دھن سے کام کرنے کاعہد کرنا ہو گا۔