بیجنگ (دنیا نیوز ) چین میں بلند ترین عمارت پر چڑھنے کا منفرد مقابلہ آسٹریلیا کے مارک بورن نے جیت لیا، خواتین کیٹیگری میں ان ہی کی ہم وطن سوزی کامیاب رہیں۔
چین میں منفرد ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایتھلیٹس کو بیجنگ کی بلند ترین عمارت پر چڑھنے کا چیلنج ملا۔ اٹھائیس ممالک کے سات سو ایتھلیٹس نے خوب مہارت دکھائی۔
کچھ رنرز کامیابی سے فنش پوائنٹ پر پہنچے تو کچھ ہلکان ہوگئے۔ آسٹریلیا کے مارک بون نے شاندار پرفارمنس دکھا کر کامیابی حاصل کی، خواتین کیٹیگری میں ان ہی کی ہم وطن سوزی نے فتح سمیٹی۔