غوطہ خوروں کو شارک دیکھنے کا شوق مہنگا پڑ گیا

Last Updated On 01 October,2018 02:53 pm

لاہور(نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں غوطہ خوروں کو شارک کو قریب سے دیکھنے کا شوق مہنگا پڑ گیا،نتیجے میں خطرناک شارک نے پنجرے پر حملہ کر دیالیکن اس دوران تمام غوطہ خور محفوظ رہے ۔


بہادر غوطہ خور سمندری مخلوق کو قریب سے دیکھنے کے لئے پنجرے میں بیٹھ کر سمندر کی گہرائی میں جاتے ہیں تو یہ ایڈونچر بعض اوقات انہیں مہنگا بھی پڑ جاتاہے۔

ایسا ہی ہوا آسٹریلیا میں جہاں غوطہ خورشارک کو قریب سے دیکھنے کا شوق دل میں لئے ایک لوہے کے پنجرے میں بیٹھ کر زیرِ آب موجود ایک شارک کی نظروں میں آگئے۔

بس پھر کیا تھا شارک نے اپنے درمیان آئے ان مہمانوں کا استقبال کر نے کیلئے اپنے تیز دانتوں سے حملہ کر دیا ۔شارک نے غوطہ خوروں کو کوئی نقصان تو نہ پہنچایا تاہم ان کے اوسان ضرور خطا کردیئے تھے۔