مصر میں گدھوں کی میراتھن ریس کا اہتمام

Last Updated On 01 October,2018 01:42 pm

البراجیل (نیٹ نیوز ) مصر میں گدھوں کی میراتھن دوڑ،اول آنے والوں کے لیے انعامات کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ سرگرمی کا مقصد شہریوں کو صحت مند تفریح فراہم کرنا ہے۔


مصرکی الجیزہ گورنری کے البراجیل شہر میں شہری بڑے شوق اور اہتمام کے ساتھ گدھوں کی میراتھن دوڑ کا مقابلہ منعقد کرتے اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق البراجیل میں گدھوں کی میراتھن دوڑ ایونٹ کا مقصد شہریوں کو سماجی اور ذہنی پریشیانیوں کا بوجھ کم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

گدھوں کی دوڑ کا مقابلہ کرنے والے ایک منتظم عماد سعودی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو سال قبل انہوں نے مقامی نوجوانوں کو کوئی ایسی تفریحی سرگرمی شروع کرنے کی تجویز پیش کی جس کی مدد سے مقامی شہریوں میں زندگی کی پریشانیوں کا بوجھ کم کیا جاسکے۔

اس حوالے سے مختلف تجاویز سامنے آئیں مگر ان پرعمل درآمد نہیں ہوسکا۔ اس دوران گدھوں کی میراتھن کرانے کا تخیل پیدا ہوا۔ یہ خیال بہت سے لوگوں کو پسند آیا۔ چونکہ مقامی آبادی زراعت پیشہ ہے۔ اس لیے شہر میں گدھوں کی کمی نہیں۔

گدھوں کی پہلی میراتھن میں 20 گدھوں نے حصہ لیا مگر دوسرے سال اس مقابلے میں شامل ہونے والوں کی تعداد توقع سے کہیں زیادہ تھی۔ شہریوں نے تماشائیوں کی شکل میں بھی اس کی حوصلہ افزائی کی۔