شیشے سے بنے سکائی واک پر چلنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں

Last Updated On 03 October,2018 09:54 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) چین کی ایک بلند ترین پہاڑی پر شیشے کاراستہ بنایا گیا ہے جس پر آڈیو اور ویژول افیکٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے شیشے پر قدم رکھنے پر آواز کے ساتھ ساتھ دراڑیں پڑ جاتی ہیں اور تو اور پانی میں مچھلیاں تیرتی ہوئی بھی نظر آتی ہیں۔

چین میں شیشے سے بنے خطرناک سکائی واک پر چلنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں،چونک کنگ میں بنے سکائی واک کو خصوصی افیکٹس کے ذریعے اور بھی دلچسپ بنادیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پہاڑ سے 26 میٹر دور بنے اس شیشے کے راستے پر آڈیو اور ویژول افیکٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے شیشے پر قدم رکھنے پر آواز کے ساتھ ساتھ دراڑیں پڑ جاتی ہیں اور تو اور پانی میں مچھلیاں تیرتی ہوئی بھی نظر آتی ہیں جبکہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی اس ایڈونچر کا مزا لیتے نظر آتے ہیں ۔