کمپیوٹر میں بنی حسین جاپانی ماڈل لوگوں‌ میں‌ مقبول

Last Updated On 24 January,2019 11:41 am

ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان میں کمپیوٹر کی مدد سے ایک حسین ماڈل تیار کی گئی ہے جو حقیقت کے قریب تر ہونے کے باعث صارفین میں بہت مقبولیت پا رہی ہے، اسے ایما کا نام دیا گیا ہے۔

ماڈل کے بال حقیقی، جلد ہموار اور آنکھوں میں نمی تک اسے زندہ وجود کا درجہ دے رہے ہیں لیکن یہ صرف کمپیوٹر میں بنائی گئی ہے اور اس ماڈل کا اصل دنیا میں کوئی وجود نہیں۔ جاپانی لفظ (ima) کا مطلب’’ ابھی‘‘ کیلئے استعمال ہوتا ہے اسی بنا پر اس کمپیوٹر ماڈل کو ایما کا نام دیا گیا ہے اور لوگ اس کے مداح بن گئے ہیں۔

ایما کی سب سے خاص بات اس کا حقیقی روپ ہے اور ہر دیکھنے والا پہلی نظر میں اسے اصلی سمجھتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایما کو گڑیوں کی شوقین چھوٹی بچیوں کے علاوہ بڑے بھی خوب پسند کر رہے ہیں۔