نیاگرافال شدید سردی کے سبب برف میں تبدیل

Last Updated On 25 January,2019 12:14 pm

ٹورنٹو: (روزنامہ دنیا) سخت سردی اور ٹھنڈی ہواؤں نے دنیا کی سب سے بڑی آبشار نیاگرا فال کو برف میں تبدیل کر دیا۔ تفریحی مقام پر چھائی کہر میں چھپی نیاگرا فال کے دلکش منظر نے دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیا۔

امریکہ اور کینیڈا میں خون جما دینے والی سردی اور یخ بستہ ہواؤں کے سبب دونوں ممالک کے درمیان بہتی نیاگرا فال کا پانی جم کر برف کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ بہتی آبشار کا برف میں تبدیل ہونے کا خوبصورت منظر جس نے دیکھا مبہوت رہ گیا۔ 

برف میں ڈھکی آبشار اور چاروں طرف پھیلی کہر سے ماحول خاصا خوابناک ہو گیا ہے جس سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح دور دور سے آ رہے ہیں، شدید سردی بھی ان کے راستے میں مزاحم نہیں ہو پا رہی۔