کوئٹہ (دنیا نیوز) کوئٹہ میں میں ڈھائی سالہ بچے پر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق مقدمے میں بلال پردہشت گردی کی9دفعات درج کر دی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے بعد تھانہ نیو سریاب نے بلال پر مقدمہ درج کیا جس کے بعد ننھے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے اور اس کی گردفتاری کیلئے تین چھاپے بھی مارے گئے۔
بچے کے خلاف جاری ہونے والا وارنٹ گرفتاری
نادرا ریکارڈ
بچے کے والد کا کہنا تھا کہ بلال اب تک چپس اور جوس پیتا ہے پولیس پر فائرنگ کیسے کر سکتا ہے، بلال کے نام پرعلاقے میں ایک سکول کھولا جس پرپولیس نے کوئی بڑاآدمی سمجھ کر ایف آئی آر کر دی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کئی بار پولیس سے رابطہ کیا ہے مگر اب تک معاملہ حل نہ ہو سکا، مقدمہ درج ہونے پر بچے کے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہوں۔