سان جوآن: (روزنامہ دنیا) پورٹو ریکو کے دار الحکومت سان جوآن میں گزشتہ دنوں ایک سر پرائزڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمانوں کو ای میل کے ذریعے ایک مطلوبہ مقام پر سفید رنگ کا لباس پہن کر آنے کی دعوت دی گئی۔
ڈائنر این بلینک نامی منفرد ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے سماجی روابط کی ویب سائٹس کا سہارا لیا گیا جس کے بعد مطلوبہ وقت اور مقام پر 2 ہزار سے زائد افراد سفید رنگ کا لباس پہن کر جمع ہوگئے جہاں سب کچھ سفید ہی سفید تھا۔
اس ایونٹ کا آغاز 1988 میں پیرس سے ہوا، جہاں دوستوں نے مل بیٹھنے کیلئے سفید ڈریس کوڈ کا انتخاب کیا تھا۔