رومانیہ میں انجینئرز نے اڑن طشتری بنا لی

Last Updated On 30 May,2019 02:14 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) رومانیہ میں انجینئرز نے جدید خصوصیات کی حامل اُڑن طشتری بنا لی ہے جس کی پہلی آزمائشی پرواز بھی کامیاب رہی۔ ماہرین کے مطابق اڑن طشتری مختصر عرصے میں اپنی سمت بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اُڑنے والی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز کرنے والے رومانیہ کے انجینئرز نے دس سال پہلے تیار کی گئی اڑن طشتری کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا ہے جس کے ذریعے یہ عام ہوائی گاڑی کے مقابلے انتہائی تیزی سے حرکت کرتی اور سمت بدل سکتی ہے۔ 

اس اڑن طشتری کا آئیڈیا فلموں میں خلائی مخلوق سے جوڑی جانے والی سپیس شپس سے لیا گیا ہے تاہم یہ ٹیکنالوجی حقیقت میں تیار کرنے کیلئے ماہرین کو طویل عرصہ صبر آزما تجربات سے گزرنا پڑا یہاں تک کہ وہ اس کی کامیاب آزمائشی پرواز کے قابل ہو گئے۔