لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم ان میں سے کچھ سر پھرے اپنے شوق پورا کرنے کیلئے خطرناک راستوں کا سفر بھی با آسانی کر لیتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈونچر کے شوقین ایک کھلاڑی نے امریکی ریاست اوریگون کی کاؤنٹی ڈگلس کی 120 فٹ بلند آبشار پر نہ صرف کائیکنگ کا شوق پورا کیا بلکہ اس دوران کرتب بھی خوب دکھائے کہ جیسے یہ اُس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔
اس خطروں کے کھلاڑی کی حرکات دیکھ کر تماشائی اس کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پائے۔