تائی پے: (روزنامہ دنیا) تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے فیولونگ ساحل پر ریت کے مجسموں کے 12 ویں بین الاقوامی میلے کا آغاز ہوگیا۔
فیولونگ انٹرنیشنل سینڈ آرٹ فیسٹیول میں 30 ہزار تائیوانی ڈالر کی انعامی رقم کے حصول کیلئے مقامی آرٹسٹوں سمیت مختلف ممالک سے 25 ماہر آرٹسٹ مجسمے تیار کرنے کیلئے میدان میں اُترے ہیں۔
تائیوان سمیت امریکہ، فرانس، میکسیکو، اٹلی، روس، چین، آئرلینڈ، جمہوریہ چیک اور کینیڈا سمیت مختلف ممالک کے ماہر مجسمہ سازوں نے کڑی محنت کے بعد اب تک 45 ریت کے مجسمے تیار کر کے نمائش کیلئے پیش کئے ہیں۔