ایمسٹرڈیم: (روزنامہ دنیا) میچز کے دوران کھلاڑیوں سے غلطیاں ہونا تو معمول کی بات ہے لیکن کبھی کبھی ریفری سے بھی غلطی ہو جاتی ہے۔ ہالینڈ میں بھی ایک لیگ میچ کے دوران ایسا ہی کچھ ہوا جب ایک ریفری نے حادثاتی طور پر گول کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ٹیم کے کھلاڑی نے میچ کے دوران کک لگائی جو ریفری کی ٹانگوں سے ٹکرا کر گول کر گئی۔ ریفری نے یہ گول دیا تو مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس پر کافی احتجاج کیا۔
گول مانے جانے پر مخالف ٹیم نے فیصلہ واپس لینے پر دباؤ ڈالا تاہم ریفری نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا۔ شائقین نے اس واقعہ کو ریفری کی زیادتی قرار دیا ہے۔