مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی عبادت گاہ کے محافظ مسلمان

Last Updated On 30 May,2019 02:09 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں، ہندوئوں، سکھوئوں اور عیسائیوں نے اکٹھے رہنے کی مثال قائم کر دی۔ مقبوضہ وادی میں ہندوؤں کی عبادت گاہ کی مسلمان حفاظت کرنے لگے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پونچھ میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے، یہاں ہر سال سالانہ ہندوئوں کا مذہبی تہوار منایا جاتا ہے، پونچھ میں لوہار دیوتا نامی مندر کی رکھوالی مسلمان کر رہے ہیں، یہاں ہندوئوں کی بڑی تعداد اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے آتی ہیں۔ مسلمانوں کی اکثریت والے علاقے میں مندر کی سکیورٹی بھی مسلمانوں کے پاس پاس ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوری، پونچھ، سندربانی، نوشہرہ میں ہندوؤں کے زائرین کی بڑی تعداد مذہبی تہواروں سمیت عام دنوں میں اپنی عبادت کے لیے آتی ہیں، یہاں مندر کی تعمیراتی کام میں مسلمانوں کیساتھ سکھ بھی حصہ لے چکے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق پورے سال میں ہندوئوں کی بڑی تعداد یہاں آتی ہے، ان کی عبادت گاہ کے تحفظ کے لیے سب مل جل کر کام کرتے ہیں، ہم اسی طرح ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت کر رہے ہیں جیسے یہ لوگ ہماری عبادت گاہوں کی رکھوالی کرتے ہیں، اس کی مثال اجمیر شریف ہے۔

اس مقامی مندر میں ایک بڑا ہال بھی موجود ہے، جہاں ہندو، سکھ، مسلمان اور عیسائی مل جل کر بیٹھتے ہیں اور کھانا بھی اکٹھے کھاتے ہیں، مذہبی تہواروں کے دوران سکیورٹی بڑھا دی جاتی ہے۔