او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت

Last Updated On 30 May,2019 03:20 pm

جدہ: (دنیا نیوز) او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

 او آئی سی سیکریٹری جنرل کی سربراہی میں کشمیر سے متعلق کنٹیکٹ گروپ کا اجلاس جدہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ترکی کے وزیر خارجہ اور آذربائیجان کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے شرکت کی۔ سعودی عرب اور نائجر کے سنیئر نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
کنٹیکٹ گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور بھارت سے فوری مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

 قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جدہ میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امت مسلمہ کو درپیش چیلنج اور ان سے نمٹنے پر بات چیت ہوئی۔ دوران ملاقات اس بات پر بھی اتفاق رائے کیا گیا کہ او آئی سی کو مشرق وسطی میں قیام امن اور دیگر اسلامی ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ کے لئے اپنے اثر رسوخ کو استعمال کرنا چاہیے۔

Advertisement