سری نگر: (دنیا نیوز) بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کا ریمانڈ 7 جولائی تک بڑھا دیا ہے، وہ دلی کی تہاڑ جیل میں ہیں۔
سری نگر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک دلی کی تہاڑ جیل میں بھارتی ایجنسی این آئی اے کے زیر حراست ہیں۔۔جہاں عدالت نے ان کا ریمانڈ سات جولائی تک بڑھا دیا ہے۔ انہیں 22 فروری کو گرفتار کیا گیا اور 9 اپریل کو دلی کی تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ یاسین ملک سے تہاڑ جیل میں وہ تمام سہولیات چھین لی گئی ہیں جو کوئی بھی ذمہ دار ریاست قیدیوں کو فراہم کرنے کی پابند ہے، اسی وجہ سے وہ سخت بیمار بھی ہو گئے اس کے باوجود ان کا مناسب علاج معالجہ نہیں کروایا جا رہا۔ بھارت نے حریت رہنما سے ان کے خاندان کے افراد کو ملنے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔