وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری ہے، ضلع پلواما میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 5 کشمیری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
ضلع پلواما کے شہر دالی پورہ میں بھارتی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ واقعے میں ایک کشمیری زخمی بھی ہوا، بھارتی فوج نے صبح سویرے علاقے کو گھیرے میں لے کر ظالمانہ کاروائی کی۔
کشمیریوں نے ریاستی دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔ واقعے میں ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔